انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز پر رینجرز اور پولیس موجود ہوگی، بلدیاتی انتخابات سے متعلق اجلاس میں فیصلہ

0
28

کراچی: سیکریٹری الیکشن کمیشن عمر حمید خان اور چیف سیکریٹری سندھ ڈاکٹر محمد سہیل راجپوت زیر صدارت اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس میں صوبائی الیکشن کمشنر اعجاز انور چوہان، آئی جی سندھ غلام نبی میمن، سیکریٹری داخلہ، کمشنر کراچی سیکریٹری بلدیات شریک تھے۔

اجلاس میں صوبائی ڈویژنل کمشنر اور ڈی آئی جی حضرات نے وڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی اور اجلاس میں بلدیاتی انتخابات کے دوران سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا گیا ہے۔

سیکریٹری الیکشن کمیشن عمر حمید خان کا کہنا تھا کہ امن و امان کی صورت حال قابو رکھنا صوبائی انتظامیہ کی ذمہ داری ہے۔ الیکشن کمیشن الیکشن سبوتاز کرنے والے عناصر سے سیاسی وابستگی سے بالا ہو کر کارروائی کر رہا ہے۔ کسی کو الیکشن میں امن و امان کی صورت حال خراب نہیں کرنے دیں گے۔ تخریبی عناصر قانون کو شکنجے میں لائیں گے۔ کمیشن کلئیر ہے کہ الیکشن کی شفافیت پر حرف آنا کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ ہمیں پولیس اور اپنے قانون نافذ کرنے والے اداروں پر فخر ہے۔ اُمید کرتے ہیں کہ سندھ بلدیاتی انتخابات 26 جون پہلے مرحلے میں انتظامیہ اور پولیس امن و امان کو یقینی بنائیں گے۔ انتظامیہ محروم طبقات اور دیگر ووٹروں کے لئے پولنگ سٹیشنوں پر سہولیات کی فراہمی یقینی بنائے۔

سندھ کے 143 ٹائون کمیٹیز، 14 ضلعی کاؤنسل،1 میٹرو پولیٹن کارپوریشن جب کے 45 ٹائون میونسپل کارپوریشن میں انتخابات ہونگے۔

پہلے مرحلے میں 26 جون کو سکھر، لاڑکانہ، شہید بینظیر آباد، اور میرپور خاص ڈویژن میں ہونگے۔ دوسرے مرحلے میں کراچی اور حیدرآباد ڈویژن کے 16 اضلاع میں انتخابات ہونگے۔ پہلے مرحلے میں 21298 امیدوار حصہ لے رہیں ہیں۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 2980 انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز پر رینجرز اور پولیس موجود ہوگی۔

چیف سیکریٹری سندھ ڈاکٹر محمد سہیل راجپوت نے کہا کہ انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز پر سی سی ٹی وی کیمرے لگائے جائیں گے۔ شفاف انتخابات کے لئے الیکشن کمیشن کو تمام سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

اجلاس میں چیف سیکریٹری سندھ کی سیکریٹری الیکشن کمیشن عمر حمید خان کو یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ انتخابات کے لئے سیکیورٹی اور دیگر انتظامات کو یقینی بنایا جائے گا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں