سُپر ہائی وے مویشی منڈی پہنچ کر دل خوش ہوگیا، بشیر فاروقی

0
52

کراچی: سیلانی ویلفئیر ٹرسٹ کے روح رواں بشیر فاروقی مویشی منڈی پہنچ گئے۔ بشیر فاروقی نے میڈیا سیل میں خصوصی دعا کرائی۔ میڈیا سیل میں ہونے والی تقریب میں جی ایف ایس بلڈر کے سی ای و عرفان بھی موجود تھے۔ ڈیلفیا کے حارث علی مٹھانی بھی تقریب میں شریک ہوئے۔

بشیر فاروقی نے خطاب کے دوران کہا کہ۔زندگی میں پہلی مرتبہ ایک ساتھ اتنے خوبصورت جانور دیکھے ہیں اور سپرہائی وے مویشی منڈی پہنچ کر دل خوش ہوگیا۔ اللہ تعالی تقوی دیکھتا ہے لوگوں کو اچھے سے اچھے جانور کی قربانی کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ مویشی منڈی میں بہترین انتظامات کئے گئے ہیں۔ اللہ کی بارگاہ میں قربانی کے جانور کے لیے جو پیسہ خرج کیا جاتا ہے اس سے بہترین عمل کوئی نہیں۔ دکھاوا جو کہتے ہیں انہیں دل کے حال کا کیا پتہ رغب بھی ہوسکتی ہے۔ حضرت عمر بھی اپنے قربانی کے جانور باہر لے کر نکلتے تھے۔ جانور دکھانے کا مقصد یہ ہوتا تھا کہ لوگوں کو پتہ چل سکے کہ قربانی کے دن آگئے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں