ایف بی آر کی تاریخ میں توسیع کے حوالے سے شائع کردہ خبروں کی تردید

0
85

کراچی: ترجمان فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے کچھ اخبارات میں انکم ٹیکس گوشوارے داخل کروانے کی تاریخ میں توسیع کے حوالے سے شائع کردہ خبروں کی پرزور تردید کی ہے۔

ترجمان ایف بی آر نے وضاحت میں کہا ہے کہ ایف بی آر ہیڈ کوارٹر میں اس ضمن میں کوئی تجویز زیر غور نہیں۔ ملکی سطع پر گوشوارے جمع کروانے کے حوالے سے اک مربوط اشتہاری مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے جو 30 ستمبر تک جاری رہے گی۔ الیکٹرونک ،پرنٹ اور سوشل میڈیا پر بھرپور آگاہی مہم جاری ہے جس کے بہت حوصلہ افزاء نتائج سامنے آرہے ہیں اور لوگ بڑھ چڑھ کر اپنے سالانہ انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروارہے ہیں۔

انہوں نے ٹیکس گزاروں سے اپیل کی ہے کہ وہ حتمی تاریخ 30 ستمبر 2021 سے قبل اپنے سالانہ انکم ٹیکس گوشوارے داخل کر وائیں اور بے بنیاد اور گمراہ کن خبروں پر کان نہ دھریں۔ کسی بھی قسم کی راہنمائی کے لئے ایف بی آر کی ہیلپ لائن 111772772 پر کال کریں، یا اپنے قریبی انکم ٹیکس دفتر سے رابطہ کریں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں