اسلام میں وراثت کا قانون اور پاکستان میں ان کا نفاذ کے سیمینار کا انعقاد

0
140

اسلام آباد: یو ایم ٹی میں اسلام میں وراثت کا قانون اور پاکستان میں ان کا نفاذ کے سمینیار کا انعقاد کیا گیا۔
سیمینار کی مہمان خصوصی جسٹس ر ناصرہ جاوید اقبال تھی۔

سیمینار میں ریکٹر یو ایم ٹی ڈاکٹر محمد اسلم، چیئرمین یو ایم ٹی ویمن لیڈر پروفیسر ڈاکٹر رخسانہ کلیم، ڈین کمسٹری پروفیسر ڈاکٹر عائشہ محی الدین، ڈین ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر ممتاز اختر سمیت اساتذی اور طلباء نے شرکت کی۔

 جسٹس ناصرہ جاوید نے شرکاء کے وراثت سے متعلق سوالات اور درپیش مسائل کے جوابات دیتے ہوئے کہا کہ اسلام اور ملکی آئین میں وراثت سے متعلق تمام معلومات موجود ہیں۔

سیمینار کا مقصد خواتین کو وراثتی حقوق سے آگاہی تھی اور جسٹس ناصرہ جاوید نے خواتین شرکاء کو وراثتی حقوق سے آگاہ کیا۔

تقریب کے اختتام پر ریکٹر یو ایم ٹی ڈاکٹر محمد اسلم نے جسٹس ریٹائرڈ ناصرہ اقبال کو سوینئر بھی پیش کیا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں