وزیراعظم سے فلمساز ترک پروڈیوسر کی ملاقات

0
64

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان سے فلمساز شہزاد نواز، ترک پروڈیوسر ایمرے کون، سید جنید علی شاہ اور ڈاکٹر کاشف کی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں سینیٹر فیصل جاوید بھی شریک تھے۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ نوجوان نسل کو اسلامی تاریخ پر آگاہی دینے کیلئے جدید طریقوں کو بروئے کار لانا ہوگا۔ روایتی موضوعات سے ہٹ کر تاریخی کہانیوں پر ڈرامے اور فلمیں بنانا ہونگی۔ صلاح الدین ایوبی تاریخ کا ایسا کردار ہے جس کی مغرب بھی مثالیں دیتا ہے۔ صلاح الدین ایوبی نے یروشلم کی تاریخی فتح کے بعد عام معافی کا اعلان کیا۔ صلاح الدین ایوبی کی زندگی پر سیریز نوجوانوں کو اس تاریخی کردار پر آگاہی دیگی۔

ملاقات میں وزیرِ اعظم کو پاکستان اور ترکی کے درمیان مشترکہ منصوبے صلاح الدین سیریز پر تفصیلات سے آگاہ کیا گیا۔ سیریز پر منصوبہ بندی مکمل ہے جبکہ اس کی شوٹنگ کا آغاز آئندہ سال اپریل میں کر دیا جائے گا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں