سائبر فراڈ میں ایک اور خاتون دس لاکھ سے محروم

0
29

کراچی: شہر کراچی کی ایک اور خاتون جعلی فون کال ریسیو کرنے کے بعد دس لاکھ روپے سے محروم ہو گئیی۔ خاتون ڈاکٹر فاکہہ نعیم نے ایف آئی اے سائبر کرائم کو درخواست دی ہے کہ ان کو ایک نجی بینک کے یو این نمبر سے کال موصول ہوئی، جس میں مبینہ بینک ملازم نے ان کے بینک اکاؤنٹ اور کارڈ بلاک کرنے کی خبر دی اور جیسا کہ اس طرح کے فراڈ میں کیا جاتا ہے خاتون سے پن کوڈ مانگتا رہا۔ خاتون کے انکار پر وہ ہراساں کرتا رہا اور بعد میں دوسرے موبائل نمبروں سے کال کرتا رہا اور آخر کار خاتون نے پن کوڈ دے دیا، جس کے فورا بعد ان کے اکاؤنٹ سے دس لاکھ روپے دو ٹرانزیکشن کے ذریعے دو مختلف نجی بینکوں میں ٹرانسفر ہوئے اور فورا ہی نکلوا لیے گئے۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس جولائی میں بھی ایک ایسا ہی فراڈ عمر رسیدہ خاتون شاہدہ ذاکر خان کے ساتھ بھی ہوا تھا مگر چھ ماہ گزرنے کے باوجود اس کی تحقیقات میں کوئی خاص پیش رفت نہ ہو سکی ہے، بینک نے جواز بنایا کے متاثرہ خاتون نے از خود اپنے بینک اکاؤنٹ کی تفصیلات دی تھیں اس لیے بینک ان کی کوئی مالی مدد نہیں کر سکتا۔ اسی نقطے کو جواز بنا کر سائبر کرائم نے بھی تحقیقات میں دلچسپی کا مظاہرہ نہ کیا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں