ضلع کورنگی پاپولیشن ڈیپارٹمنٹ کی سنگین غفلت، کروڑوں روپے مالیت کی ادویات ایکسپائر ہوگئیں

0
39

کراچی (حافظ محمد قیصر) سندھ سرکار کی جانب سے کروڑوں روپے مالیت کے عوض شیر خوار بچوں و حاملہ خواتین کے لیے خرید کردہ ادویات ڈسٹرکٹ پاپولیشن ڈیپارٹمنٹ میں پڑی پڑی ایکسپائر/ضائع ہوچکی ہیں۔

ڈسٹرکٹ کورنگی پاپولیشن ڈیپارٹمنٹ کے آفس واقع شاہ فیصل ٹائون میں کروڑوں روپے مالیت کی ادویات غریب عوام تک پہنچنے کے بجائے آفس میں پڑی ایکسپائر ہوگئیں۔ مختلف نوعیت کی ادویات سال 2020 ،2021 اور 2022 میں ایکسپائر ہوچکی ہیں جوکہ ڈسٹرکٹ کورنگی پاپولیشن ڈیپارٹمنٹ کے اسٹور میں ہی موجود تھیں۔

ایکسپائر اور ضائع ہونے والی ادویات میں آرتھوفلیکس فورٹ، کوین ایف (گولیاں) او آر ایس (ساشے) اسپا-ایکس ڈی، ڈیپو کوئین (انجکشنز) سیمو-سی، ایفلا ران(سیرب) ایمرجنسی پلز (گولیاں) و دیگر متعدد ادویات شامل ہیں جوکہ بڑی مقدار میں ایکسپائر ہوکر ضائع ہوچکی ہیں۔

زرائع کہنا ہے کہ مذکورہ ادویات پاپولیشن ڈیپارٹمنٹ کو سندھ سرکار کی جانب سے فراہم کی جاتی ہیں اور زچہ و بچہ کی بہتر نشو و نماء کے لیے کارآمد و بہترین شمار کی جاتی ہیں۔

اسی طرح یہ ادویات شیرخوار بچوں کو وبائی امراض جیسے خسرہ، خناق، کھالی کھانسی، تشنج اور تپ دق سے بچاو سمیت چیچک اور ہیضہ سے بچاو کے لیے بھی استعمال کی جاتی ہیں جبکہ پاپولیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے حاملہ خواتین کے لیے بھی ادویات فراہم کی جاتی ہیں جوکہ ڈسٹرکٹ پاپولیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے آبادی کو کنٹرول کرنے کے لیے عام عوام میں آگاہی سمیت حاملہ خواتین کی بہترین نگہداشت کے مراکز پر سندھ سرکار کی جانب سے فری مہیا کی جاتی ہیں لیکن ڈسٹرکٹ کورنگی پاپولیشن ڈیپارٹمنٹ کی مبینہ نااہلی و کرپشن کا یہ عالم ہے کہ کروڑوں روپے مالیت کی ادویات کے اسٹاک ضائع و ایکسپائر ہوچکے ہیں اور غریب عوام تک یہ قیمتی ادویات نہ پہنچائی جاسکی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایسی متعدد ادویات ڈسٹرکٹ پاپولیشن افسر کی مبینہ سرپرستی میں پرائیویٹ میڈکل کلینکس پر اونے پونے داموں غیرقانونی طریقے سے فروخت کردی جاتی ہیں۔

اس حوالے سے نمائندہ نے ڈسٹرکٹ پاپولیشن افسر ڈسٹرکٹ کورنگی اسماعیل منگریو سے ادویات کے ضائع ہونے اور اسٹاک ایکسپائر ہوجانے کے حوالے سے موقف لینے کیلئے سوال کیا تو وہ کوئی بھی جواب نہ دے سکے اور فون منقطع کردیا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں