نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ اعداد و شمار جاری

0
62

کراچی: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 16اموات ہوئیں ہیں۔ گذشتہ 24 گھنٹوں میں 1 ہزار 160 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ ملک بھر میں مجموعی اموات 12 ہزار 617 ہوگئی ہیں۔ ملک بھر میں کورونا کیسز کی تعداد 5 لاکھ 72 ہزار 334 ہوگئی ہیں۔

‏سندھ میں 4292 اور ‏پنجاب میں 5208 اموات ہوچکیں ہیں۔ ‏خیبر پختونخوا میں 2036 اور‏ اسلام آباد میں 492 اموات ہوگئیں ییں۔ ‏بلوچستان 199 اور ‏گلگت بلتستان 102 اموات ہوئیں ہیں۔ ‏آزاد کشمیرمیں کورونا سے اموات کی تعداد 288 ہوگئی ہے۔

سندھ میں سب سے زیادہ  2لاکھ 56 ہزار 220 متاثر ہوچکے ہیں۔ پنجاب میں متاثرین کی تعداد 1 لاکھ 67 ہزار 819 رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ کے پی میں 71 ہزار 043 اور بلوچستان 18 ہزار 988 ہوگئی ہے۔ اسلام آباد میں 43 ہزار 485 اور آزاد کشمیر میں 9 ہزار 828 متاثر ہوئے ہیں۔ گذشتہ 24 گھنٹوں میں 32 ہزار 313 ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں