کراچی پریس کلب کی نیو نیوز کی ٹیم پر پولیس کے بہیمانہ تشدد کی پر زور الفاظ میں مذمت

0
40

کراچی: کراچی پریس کلب کے صدر فاضل جمیلی، سیکرٹری محمد رضوان بھٹی و دیگر عہدیداروں اورگورننگ باڈی کے ارکان نے لاہور میں نیو نیوز کی ٹیم پر پولیس کے بہیمانہ تشدد کی پر زور الفاظ میں مذمت کی ہے۔

جمعرات کو کراچی پریس کلب سے جاری اپنے مذمتی بیان میں کراچی پریس کلب کے عہدیداروں نے کہا کہ نیو نیوز کی ٹیم اپنی پیشہ وارانہ ذمہ داریوں کی ادائیگی کے لیے لاہور کے علاقے گرومانگٹ میں موجود تھی، جہاں پولیس اہلکار ایک نوجوان کو بیہمانہ تشدد کا نشانہ بنارہے تھے۔ اس واقعہ کی عکس بندی کرنے پر پولیس اہلکاروں نے نیو نیوز کی ٹیم پر حملہ کردیا اور گاڑی کے شیشے توڑ دیئے جبکہ گاڑی میں موجود عملے کو بھی تشدد نشانہ بنایا گیا۔

کراچی پریس کلب کے عہدیداروں نے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پیشہ وارانہ فرائض کی انجام دہی کے دوران صحافیوں کوتشدد کا نشانہ بنایا جانا کسی طور بھی قابل قبول نہیں ہے۔ پنجاب پولیس کے اہلکاروں نے صحافیوں پر تشدد کرکے خود قانون کی دھجیاں اڑائی ہیں۔ انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بوزدار، معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان، آئی جی پنجاب اور دیگر متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ نیوز نیوز ٹیم پر حملہ کرنے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف فی الفور کارروائی کی جائے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں