کسی بیرونی سازش کے شواہد نہیں ملے، قومی سلامتی کمیٹی کا اعلامیہ

0
171

اسلام آباد: سابق وزیر اعظم عمران خان کا سازشی خط کا دعوع جھوٹ نکلا اور خط کے حوالے سے جعلی بیانیہ ختم ہوگیا۔ خط/سائفر کے حوالے سے اصل حقائق منظر عام پر آگئے۔ قومی سلامتی کمیٹی نے اعلامیہ جاری کردیا اور اعلامیہ کے مطابق مطابق کوئی بیرونی سازش نہیں ہوئی۔

سابق وزیر اعظم عمران خان جس خط کا زکر کررہے تھے خط/سائفر لکھنے والے سفیر اسد مجید بھی آج میٹننگ میں شریک تھے انہوں نے ‏نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کو بتایا عمران خان کی سازش والی بات بلکل جھوٹ ہے اور میں نے ایسا کوئی خط ہی نہیں لکھا تھا۔ وہ روٹین کا مراسلہ تھا اس کا عدم اعتماد سے کوئی تعلق نہیں تھا اور نہ امریکی ڈپٹی سیکٹری نے عدم اعتماد کے حوالے سے سے کوئی بات کی تھی۔

‏وزیراعظم شہبازشریف کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کے اعلامیہ کے مطابق ‏غیر ملکی سازش سے متعلق کوئی ثبوت نہیں ملا، ایجنسیوں کی قومی سلامتی کمیٹی کو بریفنگ کے دوران ‏اجلاس میں واشنگٹن سے پاکستانی سفارتخانے کےمراسلے کا جائزہ لیا گیا۔ ‏سابق پاکستانی سفیر نے قومی سلامتی کمیٹی کو مراسلے سے متعلق بریفنگ دی اور اجلاس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ،نیول چیف امجد خان نیازی بھی شریک تھے۔ قومی سلامتی کمیٹی اجلاس مین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا بھی شریک ہوئے۔

اجلاس میں چیف آف ائیر اسٹاف ائیر مارشل ظہیر احمد بابر اور سابق پاکستانی سفیر اسد مجید بھی شریک ہوئے۔ اجلاس میں خواجہ آصف، مریم اورنگزیب، رانا ثنااللہ، احسن اقبال اور حنا ربانی کھر شریک ہوئی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں