جعلی خاتون پولیس آفیسر گرفتار، مقدمہ درج

0
123

بھاولپور: خان پور میں خود کو اعلی پولیس آفیسر ظاہر کرنے والی خاتون کو سٹی پولیس نے گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ خان پور میں نوعمر خاتون کئی روز تک خود کو اعلی پولیس آفیسر ظاہر کرکے مقامی پولیس اہلکاروں کو ماموں بناتی رہی۔

خان پور کے محلہ صدی وال کی رہائشی شیزہ حبیب نے شبیر نامی شخص کے ہمراہ تھانہ سٹی میں پہنچ کر اپنا تعارف ڈاکٹر شیزہ حبیب اور اے ایس پی گلگت بلتستان بتایا اور ایس ایچ او تھانہ سٹی جام آفتاب احمد کے مطابق خاتون نے اپنا پولیس کارڈ دکھایا جس کی تصدیق کی گئی تو وہ جعلی نکلا۔ جس پر جعلی خاتون پولیس آفیسر کو لیڈی پولیس کی مدد سے حراست میں لیکر اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق یہ خاتون ضلع بھر کے مختلف تھانوں میں اپنا جعلی تعارف کراکے کئی دورے کیے بھی کئے بالآخر پکڑی گئی خاتون کے ساتھی کو بھی حراست میں لے لیا گیا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں