وزیر اطلاعات سندھ کا شہباز گل کے بیان پر ردعمل

0
215

کراچی: وزیراطلاعات سندھ سید ناصر حسین شاہ کا وفاق کے معاون خصوصی شہباز گل کے بیان پر ردعمل میں کہا ہے کہ میں حیران ہوں شہباز گل جیسے فارغ لوگ گورنر ہاؤس میں بیٹھ کر سندھ حکومت کو گالیاں دیتے ہیں۔ گورنر صاحب خود تو نانگا پربت گھوم رہے ہیں اور گورنر ہاؤس زہریلے نانگوں کے حوالے کر گئے ہیں۔ وفاقی وزراء سندھ میں زہر آلود زبان استعمال کر رہے ہیں؛ تو یہ کیوں پیچھے رہیں۔ آج گل نے کون سی کام کی بات کی ہے سوائے زبان درازی کے اور گل کی پریس کانفرنس سے کو چینلز کا ایئر ٹائم خراب ہوا ہے وفاق اس کی ادائیگی کرے۔

انہوں نے کہا کہ  گل کی بداخلاقی کی وجہ سے جہاں بھی انہوں نے بات کی وہاں انکا بائیکاٹ ہوا ہے۔ امریکا، پنجاب اور اسلام آباد کے صحافیوں نے گل کو مسترد کیا ہے، تب ہی سندھ آنا شروع کیا ہے۔ سندھ حکومت زیادہ تر اپنے ٹیکس اہداف حاصل کر چکی ہے۔ وفاقی حکومت نے ٹیکس کی وصولیوں میں ناکامی کی صورت میں تمام صوبوں کو مالی نقصان پہچایا ہے۔ پی ٹی آئی حکومت نے کوئی شعبہ چاہے وہ زراعت ہو صنعت ہو تباہ کر دیئے ہیں۔ پیپلز پارٹی حکومت کی یہ کارکردگی ہے کہ صوبے کی عوام نے ضمنی انتخابات میں کامیاب کیا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں