ملک بھر میں پانی اور بجلی کا ایک اور بحران پیدا ہونے کا خدشہ

0
32

اسلام آباد: ملک بھر میں پانی اور بجلی کا ایک اور بحران پیدا ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔ دریاوں کے بہائو میں کمی، ڈیموں میں پانی کا ذخیرہ تیزی سے ختم ہونے لگا۔

ذرائع آبی وسائل کے مطابق سکردو اور دیگر شمالی علاقہ جات میں درجہ حرارت 19 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا۔ ایک ہفتہ یہی صورتحال رہی توپانی کا شارٹ فال 32 فیصد تک ہوسکتا ہے۔ دریائوں میں پانی کا بہائو 4 لاکھ 85 ہزار سے کم ہوکر 2 لاکھ 58 ہزار کیوسک تک رہ گیا ہے۔ منگلا ڈیم سے پانی کا اخراج مزید کم کردیا گیا ہے۔

 وفاقی حکومت کی بجلی کی پیداوار کے لیے ڈیموں سے پانی کا اخراج بڑھانے کی ہدایت کی ہے۔ ارسا نے منگلا اور تربیلا سے پانی کا اخراج بڑھانے کی تجویز مسترد کردی ہے۔ بجلی کی پیداوارکےلیے پانی کا بحران پیدا نہیں کرسکتے۔ موجودہ صورتحال برقرار رہی تو تربیلا باور منگلا سے 3 ہزار میگاواٹ بجلی سسٹم سے نکل ‏جائے گی۔ قادر پور گیس فیلڈ مرمت کے باعث بند رہے گی۔ قادر پور گیس فیلڈ کی بندش سے ایل این جی کی ترسیل بھی متاثر ہوگی۔ سسٹم سے تھرمل بجلی کی بڑی مقدار بھی نکل سکتی ہے۔ یہی صورتحال رہی توپانی کا شارٹ فال 32 فیصد تک ہوسکتا ہے،خ۔ دریائوں میں پانی کا بہائو 4 لاکھ 85 ہزارسے کم ہوکر 2 لاکھ 58 ہزار کیوسک تک رہ گیا۔ منگلا ڈیم سے پانی کا اخراج مزید کم کردیا گیا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں