الیکٹرانک ووٹنگ اور سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینا ناگزیر ہے، سینیٹر فیصل جاوید

0
89

اسلام آباد: ‏ سینیٹر فیصل جاوید نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتخابی اصلاحات، الیکٹرانک ووٹنگ اور سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینا ناگزیر ہے۔/1970 کے انتخابات کے علاوہ ایسا کبھی نہیں ہوا کہ دھاندلی کا الزام نہ لگا ہو۔ الیکٹرانک ووٹنگ شفافیت کی جانب ایک اہم قدم ہے اور ہارنے والا کھلے دل سےشکست قبول کریگا۔ الیکشن کسی پارٹی کا نہیں قوم کا ایشو ہے۔ ‏حزب اختلاف ہر عوامی مفاد کی قانون سازی پر بارگین کرنا چاہتی ہے۔ ان کی پوری کوشش ہوتی ہے کہ عوامی قانون سازی کے بدلے میں کسی طرح سے یہ وزیراعظم عمران خان سے این آر او لے لیں اور نیب قوانین میں اپنی مرضی کی ترامیم کر پائیں۔ حزب اختلاف کو تعمیری کردار ادا کرنا چاہیے نا کہ چھوئی موئی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں