سابق صدر آصف علی زرداری اور اسپیکر پنجاب اسمبلی کے درمیان اہم ملاقات

0
161

لاہور: پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹریننز کے صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کے لئے پنجاب اسمبلی کے اسپیکر چوہدری پرویز الہی کی بلاول ہاؤس آمد ہوئی۔

 اس موقع پر سابق صدر مملکت آصف علی زرداری اور پاکستان مسلم لیگ ق پنجاب کے صدر چوہدری پرویز الہی کے درمیان سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال ہوا، دونوں رہنماؤں نے پنجاب کی سیاسی صورت حال پر بھی خصوصی گفتگو کی، صدر آصف علی زرداری نے چوہدری پرویز الہی سے مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کی صحت سے متعلق خیریت بھی دریافت کی اور ان کے لئے ایک خصوصی پیغام بھی دیا۔

صدر آصف علی زرداری اور چوہدری پرویز الہی نے اس امر پر اتفاق کیا کہ وہ آزاد عدلیہ پر یقین رکھتے ہیں، آزاد عدلیہ اور جمہوریت لازم و ملزوم ہیں جبکہ عدلیہ کا احترام جمہوریت کا ایک جزو ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں