فردوس عاشق اعوان کا قادر مندوخیل کو تھپڑ مارنے کا معاملہ، ایس ایچ او نوٹس جاری

0
154

کراچی: سٹی کورٹ کی ڈسٹرکٹ عدالت غربی میں فردوس عاشق اعوان کا ایم این اے قادر مندوخیل کو تھپڑ مارنے کے معاملہ پر سماعت ہوئی۔ ایم این اے قادر خان مندوخیل اور فردوس عاشق اعوان کے خلاف مقدمے کے اندراج سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے ایس ایچ او کو 29 جون کے لئے نوٹس جاری کر دئیے۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر ایس ایچ او کو ذاتی حثیت میں طلب کرتے ہوئے تفصیلی رپورٹ طلب کر لی۔

درخواست میں کہا کہ۔نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں فردوس عاشق اعوان صاحبہ نے مجھے تھپڑ مارا اور تشدد کیا۔ فردوس عاشق اعوان نے مجھے غلیظ گالیاں دیں اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں۔ واقعے سے میرے ووٹرز اور اہل خانہ کو شدید صدمہ پہنچا ہے۔ پولیس نے واقعے کے مقدمے کے اندراج سے انکار کیا ہے اور عدالت پولیس کو فردوس عاشق اعوان کے خلاف مقدمے کے اندراج کا حکم جاری کرے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں