چیف سیکریٹری سندھ اور وفاقی محتسب کی مشترکہ سربراہی میں جیل اصلاحات کے حوالے اہم اجلاس

0
85

 کراچی: جیل اصلاحات کے حوالے سے چیف سیکریٹری سندھ سید ممتاز علی شاہ اور وفاقی محتسب سید طاہر شہباز کی مشترکہ سربراہی میں اہم اجلاس ہوا۔

چیف سیکریٹری سندھ سید ممتاز علی شاہ نے بتایا کہ سندھ صوبے کے تمام جیلوں میں اصلاحات لائے جا رہے ہیں۔ اصلاحات کیلئے محکمہ تعلیم، صحت، سوشل ویلفیئر اور سول سوسائٹی کام کر رہی ہیں۔ جیل اصلاحات کے تحت اوور سائیٹ کمیٹیاں بھی تشکیل دی گئی ہیں۔ اوور سائیٹ کمیٹیوں میں عدلیہ، سول سوسائٹی، تعلیم و صحت کے ماہرین اور مخیر حضرات شامل ہیں۔ صوبے کے 23 جیلوں میں پرزن انفارمیشن مینجمنٹ سسٹم جولائی میں شروع کیا جائے گا۔ پرزن انفارمیشن مینجمنٹ سسٹم سے جیلوں کی مانیٹرنگ اور انتظامی امور میں بہتری آئے گی۔

 اجلاس میں آگاہی دیتے ہوئے بتایا کہ صوبے کے قیدیوں کی ویکسینیشن شروع کی گئی ہے۔ اب تک 4350 قیدی اور 1222 جیل عملے کی ویکسینیشن مکمل کی گئی ہے۔ نئے آنے والے قیدیوں کا کورونا وائرس کے ٹیسٹ کیا جاتا ہے۔ 

چیف سیکریٹری سندھ نے وفاقی محتسب کو آگاہی دیتے ہوئے بتایا کہ ٹھٹھہ میں ہائی سیکیورٹی پرسن بنائی جائے گی۔ لینڈ یوٹیلائیزیشن محکمہ کو 4 نئیں جیلوں کے لئے زمین کے لئے لکھا گیا ہے۔ موجودہ جیلوں کی بحالی اور مرمت کے لئے 1 ارب روپے رکھے گئے ہیں

 وفاقی محتسب نے حکومت سندھ کے جیل رفارمز کو سراہتے ہوئے کہا کہ حکومت سندھ نے جیل اصلاحات میں بہت اچھا کام کیا، اصلاحات کو رپورٹ کا حصہ بنا کر سپریم کورٹ میں پیش کریں گے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں