ایف آئی اے میں غیرقانونی طور پر تعینات افسران کو فارغ کردیا

0
80

اسلام آباد: ایف آئی اے میں غیرقانونی طور پر تعینات افسران کی چھٹی کردی گئی۔ وزارت داخلہ کے ایف آئی اے سے 14 افسران نکالنے کے احکامات جاری کردیئے۔

وزارت داخلہ نے ایف آئی اے میں ضم 14 افسران کو اپنے محکموں میں واپس بھیجا جائے۔ 14 افسران غیرقانونی طور پر 1998 سے ایف آئی اے میں ضم ہوئے ہیں۔ سپریم کورٹ ان افسران کے ایف آئی اے میں انضمام کو غیرقانونی قرار دے چکی ہے۔

نکالے جانے والوں میں ایڈیشنل ڈائریکٹر میر مظہر جبار اور نصراللہ خان گوندل شامل ہیں جبکہ نکالے جانے والوں میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر لبنیٰ ٹوانہ اور انسپکٹر زرین آمنہ بھی شامل ہیں۔

میر مظہر جبار کو سی اینڈ ڈبلیو، نصراللہ خان گوندل پنجاب پولیس میں واپس جائیں گے۔ لبنیٰ ٹوانہ سندھ پولیس، جاوید اقبال رحمانی ایف بی آر کسٹم واپس جائیں گے۔ زرین آمنہ موٹروے پولیس، مرزا عظمت جاوید واپڈا میں رپورٹ کریں گے۔ عامر عباس کی ایف آئی اے سے بلوچستان پولیس میں واپسی ہوگی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں