گورنر خیبرپختونخواہ سے پاکستان میں تعینات یورپی یونین کی سفیر کی ملاقات

0
58

پشاور: گورنر خیبرپختونخواہ شاہ فرمان سے پاکستان میں تعینات یورپی یونین کی سفیر آنڈرولا کمینارا کی گورنر ہاؤس پشاور میں ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں یورپی یونین اور پاکستان کے مابین دوطرفہ اور تجارتی تعلقات کو مزیدمستحکم بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں مختلف شعبوں میں شراکت داری بڑھانے بالخصوص کوآپریٹیو فارمنگ، سمال کوآپریشن پر گفتگو کی گئی۔ زرعی شعبے میں زیتون، خشک میوہ جات اور زعفران کی پیداوار میں سرمایہ کاری وبرآمد ات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

گورنر خیبرپختونخوا شاہ فرمان نے کہا کہ خیبرپختونخوا قدرتی وسائل سے زرخیز صوبہ ہے۔ یورپی یونین کیلئے زراعت، معدنیات اور سیاحت کے شعبے سرمایہ کاری اور شراکتی منصوبوں کے لئے انتہائی پرکشش ہیں۔ پرامن افغانستان، پاکستان اور خطے کے بہترین مفاد میں ہے۔ عالمی برادری کو افغانستان میں بدامنی کے باعث شدید متاثرہ افغان عوام کی امداد وبحالی کیلئے جامع پالیسی تشکیل دینا چاہیئے۔ امداد و بحالی منصوبوں سے خطے میں پائیدار امن اور خوشحالی آسکتی ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں