وزیر اعلی پنجاب سے چائنہ پاکستان اکنامک کوری ڈور اتھارٹی کے چئیرمین کی ملاقات

0
58

لاہور: ‏وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار سے چائنہ پاکستان اکنامک کوری ڈور اتھارٹی کے چئیرمین عاصم سلیم باجوہ نے ملاقات کی۔ ملاقات میں پنجاب میں سی پیک کے تحت جاری منصوبوں اور کارپوریٹ زرعی فارمنگ پر بات چیت کی گئی۔

‏وزیر اعلی پنجاب نے کہا کہ پنجاب میں سی پیک پراجیکٹس کو شفافیت اور تیزی سے مکمل کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں سپیشل اکنامک زون بنائے جا رہے ہیں جہاں چینی سرمایہ کاروں کو تمام سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں۔

‏عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ سی پیک منصوبے تیزی سے تکمیل کی طرف گامزن ہیں اور پنجاب میں اس حوالے سے صورتحال اطمینان بخش ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں