پندرہ اگست سے سندھ میں کوئی اسکول نہیں کھلے گا، ترجمان سندھ

0
72

کراچی: ترجمان سندھ بیرسٹرمرتضیٰ وہاب کا کہنا ہےکہ 15 اگست سے سندھ میں کوئی اسکول نہیں کھلے گا اور ہم بچوں کی صحت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔

 انہوں نے کہا کہ نہ ہی پرائیوٹ اسکول انتظامیہ کو یہ اجازت دیں گے اور سندھ میں عالمی وبا کورونا وائرس کے متاثرہ مریضوں میں ریکوری کی شرح سب سے زیادہ ہے۔ سندھ میں بیاسی فیصد مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔ پنجاب اور دیگر صوبوں میں یہ تعداد بہت کم ہے اور کورونا سے مریضوں کے جاں بحق ہونے کی شرح بھی سندھ میں تمام صوبوں سے کم ہے۔ سندھ حکومت کی کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے حکمت عملی کامیاب رہی ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں