کوئی بھی خبر یا وڈیو بنا تصدیق فارورڈ نہ کریں، کراچی پولیس

0
44

کراچی: ترجمان کراچی پولیس کے مطابق کسی بھی خبر کی تصدیق کیئے بنا سوشل میڈیا اور دیگر ذرائع ابلاغ سے فارورڈ کرتے وقت احتیاط کریں۔ کراچی کے علاقے ملیر میں خاتون کے ساتھ ذبردستی اور تشدد کی خبریں پھیلائی گئیں جسکی تردید ملیر پولیس کیجانب سے جاری کردی گئی ہے۔

 اس طرح کے معاملے پر کوئی بھی شخص یا گروہ غلط/جھوٹی خبریں چلانے یا پھیلانے میں ملوث پایا گیا تو متعلقہ معاملہ وفاقی انٹیلیجنس ایجنسی کے سائبر کرائم سیل کو بھیجا جائے گا تاکہ عوام کے جذبات سے کھیلنے اور معاشرے میں بے چینی پھیلانے کے مرتکب افراد کو کیفر کردار تک پہنچایا جاسکے۔ کوئی بھی ایسا شخص یا گروہ کسی بھی ادراے، شخصیت یا حساس نوعیت کے معاملے پر جھوٹ پر مبنی مواد کو چلانے یا پھیلانے میں ملوث پایا گیا تو اسکے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

عوام سے اپیل ہے کہ کسی بھی خبر کی تصدیق کیئے بغیر سوشل میڈیا یا دیگر ذرائع کے ذریعے غلط خبر کو پھیلانے سے گریز کریں اور ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں۔ عوام سے مزید اپیل ہے کہ خبر کی تصدیق اور اسکی سچائی کی جانچ کے بعد دوسروں سے شیئر کریں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں