ٹک ٹاک کی اوّلین ترجیح، قانون کی پاسداری ہے، ترجمان ٹک ٹاک

0
278

کراچی: ترجمان ٹک ٹاک کا کہنا ہے کہ ایپلیکیشن کے اندرونی ماحول کو محفوظ اور مثبت رکھنا اولین ترجیح ہے۔ کسی بھی غیرمناسب مواد کی بروقت شناخت کے لئے جدید حکمت عملی کا نفاذ کیا جاتا ہے اور معاشرتی اقدار کی خلاف ورزی کرنے والے اکاونٹس پر پابندی لگائی جاتی ہے۔

صارفین کو متعدد کنٹرولز، تجزیاتی سہولیات اور رازداری کے اختیارات فراہم کیے جاتے ہیں اوراٹھانوے فیصد ناموزوں ویڈیوز کو شکایت موصول ہونے سے پہلے ہٹا دیا جاتا ہے۔ 2019 کے اعداد و شمار میں 37 لاکھ سے زائد غیر مناسب پاکستانی ویڈیوز کو نشر ہونے سے روکا جا چکا۔ متعلقہ حکّام کے ساتھ عملی مذاکرات کو بھی فروغ دیا جا رہا ہے اور تاکہ پالیسیوں سے آگاہ کیا جا سکے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں