کراچی سمیت اندرون سندھ میں شدید بارشوں کی پیشن گوئی

0
79

کراچی: محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی سمیت سندھ میں دو سسٹمز کے ملاپ سے شدید بارشوں کی پیشگوئی کردی۔ تیز بارشوں کی وجہ سے اربن فلڈنگ کا بھی خطرہ ہے۔

کراچی سمیت سندھ میں دو سسٹمز کے ملاپ سے شدید بارشوں کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا کا ایک کم دباؤ مشرقی سندھ میں اور دوسرا کم دباؤ وسطی بھارت کے قریب موجود ہے۔ دوسسٹمز کے ملاپ سے بارش کی شدت زیادہ ہوسکتی ہے۔

کراچی میں 100 ملی میٹر بارشیں ہونے کی توقع ہے، حیدرآباد، ٹھٹھہ، بدین، تھرپارکر، میرپورخاص، عمرکوٹ اور دیگر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش کا امکان ہے۔ تیز بارشوں کی وجہ سے اربن فلڈنگ کا بھی خطرہ ہے اور بارش کا یہ سلسلہ وقفے وقفے سے 25 اگست تک جاری رہ سکتا ہے۔

ادھر کراچی کے علاقوں رحیم گوٹھ اور یوسف گوٹھ سے آبادی کا انخلاء شروع ہوگیا۔ مزید بارشوں کی پیش گوئی اور گھر زیر آب آنے کے بعد علاقہ مکین اپنے رشتہ داروں کے گھر منتقل ہورہے ہیں۔

علاوہ ازیں آئی ایس پی آر کے مطابق شہر قائد میں پاک فوج کی امدادی ٹیمز سول انتظامیہ کے ساتھ متاثرہ علاقوں میں مصروف عمل ہیں اور نشیبی علاقوں سے نکاسی آب کا عمل جاری ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں