ریلوے کی ری سٹرکچرنگ میں کسی ملازم کو نہیں نکالا جائے گا، وزیر ریلوے شیخ رشید احمد

0
191

لاہور: وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان کے حکم کے مطابق چار ہفتوں میں پاکستان ریلوے کی ری سٹرکچرنگ مکمل کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ ایم ایل ون سب سے بڑا انقلاب اور یہ گیم چینجر ہے اس گیم چینجر کے انقلاب کی ایکنک سے اور پھر وزیراعظم پاکستان سے منظوری ہوچکی ہے۔ اس کا ٹینڈر اگلے ماہ کی 10 تاریخ تک مارکیٹ میں فلوٹ ہوجائے گا۔

ان خیالات وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے ریلوے ہیڈکوارٹرز آفس لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ فریٹ ٹرینوں کی آن لائن بکنگ کا پراجیکٹ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے کیونکہ فریٹ سیکٹر میں بہت سارے معاملے گھمبیر ہیں۔ اس لیے اس کا ایک حل یہ بھی سوچا ہے کہ فریٹ کی بھی آن لائن بکنگ کی جائے جوبھی مال لوڈ کیا جائے گا اس سارے وزن کو ڈیجیٹل سسٹم میں لایا جائے۔ اس کے علاوہ 26 اگست سے شالیمار ایکسپریس کی تمام کلاسسز کے کرایوں میں 10 فیصد کمی کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ باقی ٹرینوں میں کمپلیمنٹری سروس کو بھی جلد شروع کیاجائے گا۔

 ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ میرے دور میں کسی کو ملازمت سے نہیں نکالا جائے گا۔ مزدوروں کو تنخواہ مل رہی ہے اور پنشن کا بھی بندوبست کررہے ہیں۔ تمام دفاتر میں کیمرے نصب کیے جارہے ہیں جو مزدور کام کرے گا اس کو تنخواہ ملے گی اور جو کام نہیں کرے گا اس کا متبادل سوچاجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ کنٹریکٹ اور ٹی ایل اے ملازمین کو بھی مستقل کرنے جارہے ہیں۔ ری سٹرکچرنگ میں کسی ملازم کو نہیں نکالا جائے گا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں