ہارون کورائی کیس میں سی ٹی ڈی کراچی کی کوئٹہ میں کاروائی، میجر عثمان گرفتار، کراچی منتقل

0
96

کوئٹہ: راجہ عمر خطاب کا کہنا ہے کہ سی ٹی ڈی کراچی نے کوئٹہ میں کاروائی کرکے عثمان شاہ عرف میجر عثمان کو گرفتار کرکے کراچی منتقل کر دیا ہے۔

ملزم نے اپنے دیگر ساتھیوں سابقہ ایس ایچ او ہارون کورائی، عمران محسود فوزیہ اور دیگر کے ساتھ ملکر فضل نامی شخص کو گھر سے اغوا کر کے اسٹیل ٹاؤن تھانے کی حدود مینں قتل کر دیا تھا۔

عثمان شاہ کا تعلق چھالیہ مافیا سے ہے اور ملزم اپنے آپ کو ایک وفاقی انٹیلی جنس ادارے کا میجر ظاہر کرتا تھا جبکہ وہ سی ٹی ڈی بلوچستان لوکیٹر ٹیم کا اے ایس آئی ٹیم انچارج تھا جس کو 2019 میں شکایات کی وجہ سے برخاست کر دیا گیا تھا۔

ملزم نے انکشاف کیا ہے کہ فضل کو اس لیے قتل کیا ہے کہ اس نے 7 کروڑ کی چھالیہ کسٹم انٹیلیجنس کو پکڑوائی تھی اور فضل کے متعلق اطلاع بھی کسٹم کے اہل کار نے عثمان شاہ کو فراہم کی تھی۔ ملزم سے مذید تفتش جاری ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں