محکمہ تعلیم سندھ میں گھوسٹ ملازمین کی بھر مار، مزید 305 کی نشاندہی

0
221

کراچی: محکمہ تعلیم سندھ میں گھوسٹ ملازمین کی بھر مار جاری اور محکمہ تعلیم نے مزید 305 گھوسٹ ملازمین کی نشاندہی کردی۔

ڈائریکٹر اسکولز کراچی نے سیکریٹری تعلیم کو رپورٹ جمع کرادی۔ رپورٹ کے مطابق ملازمین میں 180 اساتذہ اور 125 غیر تدریسی عملہ شامل ہے اور 180 اساتذہ میں ہائر اسکول ٹیچر، پراٸمری ٹیچر، ہیڈ ماسٹر شامل ہیں۔ 125غیر تدریسی عملے میں کلرک، اسکول چوکیدار اور سویپر شامل ہیں۔

سیکریٹری تعلیم کا کہنا ہے کہ گھر بیٹھے تنخواہ وصول کر کے محکمہ کے خزانے کو نقصان پہنچایا جارہا ہے اور ان ملازمین کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں