سعودی عرب میں ڈیجیٹل انفراسٹرکچر اور تخلیقی کام کی ترقی کے پروگرام کا آغاز

0
45

جدہ: سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے دانشورانہ حقِ املاک کے ماحولیاتی نظام کی تخلیق، جدت طرازی اور تخلیقی صلاحیتوں پر مبنی معیشت کے فروغ کے لیے ایک نیا پروگرام شروع کیا ہے۔

نیشنل انٹلیکچوئل پراپرٹی اسٹریٹجی (این آئی پی ایس ٹی) کے نام سے یہ نظام مبیّنہ طور پر مملکت کے ویژن 2030 کے مقاصد کے حصول میں کردار ادا کرے گا۔

سعودی ولی عہد نے اس کے افتتاح کے موقع پر کہا ہے کہ اس پروگرام سے سعودی عرب ایک مربوط انٹلیکچوئل پراپرٹی ایکو سسٹم پر مبنی علمی معیشت کے لیے ایک متحرک ماحول بن جائے گا۔ یہ جدید ٹیکنالوجیز اور صنعتوں کو فروغ دے گا اور کاروباری اداروں کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرے گا۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ‘نیشنل انٹلیکچوئل پراپرٹی اسٹریٹجی سرمایہ کاری کو فروغ دینے، اعلیٰ معیار کی ملازمتیں پیدا کرنے اور تخلیق کاروں اور جدت طرازوں کے حقوق کے بارے میں شعور اجاگر کرے گی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں