براڈ شیٹ کو لینے کے دینے پڑ گئے، شریف خاندان کو 20 ہزار پائونڈ جرمانہ ادا

0
19

کراچی: براڈ شیٹ کو لینے کے دینے پڑ گئے اور براڈ شیٹ نے مسلم لیگ 20 ہراز  پاؤنڈ ہرجانہ کے طور ادا کردئیے گئے۔ ‏براڈ شیٹ نےرقم ایون فیلڈ اپارٹمنٹس اٹیچ کرنے کی درخواست واپس لینے پر لیگل فیس اخراجات کی مد میں دی۔

وکلا شریف فیملی کا کہنا ہے کہ ‏شریف خاندان نے براڈ شیٹ کے دیوالیہ ہونے سے گزرنے کے سبب معاملہ جلد نمٹایا ہے۔ براڈ شیٹ کو تقریباً 45 لاکھ روپے شریف فیملی کو ادا کرنا پڑ گئے ہیں اور براڈشیٹ کے وکلا نے رقم کی ادائیگی۔ جبکہ شریف فیملی کے وکلا نے رقم وصولی کی تصدیق کی ہے۔

ذرائع کے مطابق براڈ شیٹ نے شریف فیملی کو رقم ایون فیلڈ اپارٹمنٹس اٹیچ کرنے کی درخواست عدالت سے واپس لینے پر لیگل فیس کے اخراجات کی مد میں ادا کی ہے۔

کوئن کونسل کا کہنا ہے کہ براڈ شیٹ نے شریف فیملی کو 20 ہزار پاؤنڈ ادا کیے ہیں۔ دوسری جانب شریف فیملی کا کہنا ہے کہ شریف خاندان کے وکلا نے براڈ شیٹ کے دیوالیہ ہونے سے گزرنے کے سبب معاملہ جلد نمٹایا ہے۔

یاد رہے سابق صدر پرویز مشرف نے نواز شریف، آصف علی زرداری، بینظیر بھٹو اور دیگر کی پراپرٹیز کا پتہ چلانےکے لیے 1999 میں اثاثہ جات ریکوری سے متعلق برطانوی فرم براڈ شیٹ کی خدمات حاصل کی تھیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں