مودی کے دورہ مقبوضہ کشمیر کے خلاف پوسٹر چسپاں کردیئے گئے

0
69

مظفرآباد: مقبوضہ جموں کشمیر کے دارالحکومت سرینگر اور اس سے ملحقہ علاقوں میں ایک بار پھر پوسٹرز چسپاں کردیئے گئے ہیں۔

پوسٹرز میں کشمیریوں  پر زور دیا گیا ہے کہ وہ سیاہ پرچم لہرا کر نریندر مودی کے دورے کو مسترد کریں کیونکہ وہ کشمیریوں کی نسل کشی میں ملوث ہے۔

 پوسٹر کل جماعتی حریت کانفرنس، جموں و کشمیر اسٹوڈنٹس لیگ، جموں و کشمیر ینگ مینز لیگ، حریت یوتھ فورم اور جموں و کشمیر جسٹس یوتھ لیگ نے چسپاں کئے ہیں۔

کچھ پوسٹروں میں”ایک نعرہ ایک مطالبہ، بھارت واپس جاﺅ“ جیسے نعرے درج تھے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں