یوم پاکستان کے موقع پر گورنرسندھ عمران اسماعیل کا پیغام

0
42

کراچی: گورنر سندھ عمران اسماعیل نے یوم پاکستان کے موقع پر پیغام میں کہا ہے کہ یوم پاکستان ایک انتہائی اہم دن ہے ۔ اسی روز 23 مارچ 1940 کو قرارداد پاکستان منظور کی گئی۔

قائد اعظم محمد علی جناح ؒ کی قیادت میں مسلمانوں نے ایک آزاد اور خو د مختار وطن کے لئے جدوجہد شرو ع کی تھی جو آج پاکستان کی صورت میں ہمارے سامنے موجود ہے۔  وطن سے محبت ایک ایسا فطری جذبہ ہے جو ہر انسان میں پایا جاتا ہے۔ وطن سے محبت کے اس فطری جذبہ کا اسلام نہ صرف احترام کرتا ہے بلکہ ایسا پرامن ماحول فراہم کرتا ہے جس میں رہ کر انسان اپنے وطن کی اچھی خدمت کر سکے۔ بحیثیت قوم ہم قائداعظم ؒ اور ان کی زیر قیادت قرارداد پاکستان منظور کرنے والے مسلم لیگ کے اکابرین کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں