وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا یوم پاکستان پر پیغام

0
477

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے یوم پاکستان کے پیغام میں کہا کہ آزادی کی تاریخ میں یوم پاکستان 23 مارچ کے دن کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا اور یہ ایک ایسا دن ہے جب آزاد وطن کے خواب کو عملی تعبیر دینے کی بنیاد رکھی گئی ہے۔ آج ہم آزاد ہیں لیکن یہ آزادی بہت سی قربانیوں، کاوشوں اور محنتوں کا ثمر ہے۔

بحیثیت قوم ہم قائداعظمؒ اور ان کی زیر قیادت قرارداد پاکستان منظور کرنیوالے مسلم لیگ کے اکابرین کوبشاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ منٹو پارک کے تاریخی جلسے میں منظور کی جانے والی قرارداد پاکستان کے قیام کی بنیاد بنی۔ 23 مارچ کا دن جذبوں کی تعمیراور خوابوں کی تعبیر کا دن ہے۔ حصول آزادی کا سفر کبھی آسان نہیں ہوتا، پاکستان کی منزل پانے کیلئے آگ اور خون کے دریاؤں سے گزرنا پڑا۔ قائداعظم محمد علی جناحؒ کی ولولہ انگیز قیادت میں بے شمار قربانیاں دے کر الگ وطن کی جدوجہد کامیاب ہوئی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں