کورونا کی نئی لہر، پاکستان اسٹیل اسپتال کا پیرا میڈیکل اسٹاف فارغ

0
115

کراچی: نئے پاکستان میں کورونا وائرس حقیقت یا ڈرامہ،
 کورونا وائرس کے خلاف فرنٹ لائن کا کردار ادا کرنے والے ڈاکٹر اور پیرا میڈیکل اسٹاف اپنی جان پر کھیل کر قیمتی انسانی جانیں بچا رہے ہیں وہی پر وفاقی وزیر اسد عمر اور نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کا کردار مشکوک ہوگیا ہے۔

پاکستان اسٹیل میں غیر قانونی مسلط شدہ سی ای او بریگیڈئیر ریٹائرڈ شجاع حسن کی انسانی دشمنی شدت اختیار کرگئی اور کورونا وائرس کی نئی خطرناک لہر میں پاکستان اسٹیل کے میڈیکل ڈیپارٹمنٹ کے تمام 155 پیرا میڈیکل اسٹاف کو نوکریوں سے فارغ کردیا گیا۔

جب کہ پاکستان بھر سے پاکستانی کورونا وائرس میں پیرا میڈیکل اسٹاف کو نکالنے پر اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے وفاقی حکومت کے ایسے اقدام پر شدید تنقید کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس جیسے جان لیوا مرض کے خلاف لڑنے والے پیرا میڈیکل اسٹاف کو پوری دنیا خراجِ تحسین پیش کر رہی ہے اور نئے پاکستان میں پاکستان اسٹیل اسپتال کے پیرا میڈیکل اسٹاف کو بے روزگار کردیا گیا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں