وزیراعظم کا کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کے لیے فوج طلب کرنے کا فیصلہ، اسد عمر

0
79

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ایس او پیز پر عمل درآمد کے لیے فوج سڑکوں پر آئےگی۔

وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ تمام بازار شام چھ بجے تک کھلے ہوں گے اور شام 6 بجے کے بعد اشیائے ضروریہ کی دکانیں کھلیں گی۔ عید تک آؤٹ ڈور  ڈائننگ پر بھی پابندی لگائی جارہی ہے اور لاک ڈاؤن کے حوالے سے صوبوں سے مل کر پلان بنائیں گے۔ ٹیک اوے کی اجازت ہو گی اور تمام وہ اضلاع جہاں 5 فیصد سے زیادہ مثبت کیسز ہیں وہاں اسکول بند ہوں گے۔ جن شہروں میں کورونا کیسز زیادہ ہونگے وہاں 9ویں سے 12ویں جماعت کی کلاسز عید تک بند کردی جائیں گی۔ آفس ٹائمنگ 2 بجے تک کی جارہی ہے اور ہوسکتا ہے ایسی صورتحال پیدا ہو کہ شہر میں لاک ڈاؤن کرنا پڑے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں