مون میچ کون جیتا، علی زیدی کی شاباش کے بعد فواد چوہدری کا یوٹرن

0
228

رپورٹ: مدثرغفور

کراچی: علی زیدی کی شاباش کے بعد فواد چوہدری نے اپنے بیان پر یوٹرن لے گئے۔ وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے ایک بار پھر دعویٰ کردیا تھا کہ ‘آج چاند دوربین سے واضح طور پر دیکھا جاسکے گا’۔ جس کے جواب میں ﻭﺯﯾﺮ ﻣﺬﮨﺒﯽ ﺍﻣﻮﺭ ﭘﯿﺮ ﻧﻮﺭﺍﻟﺤﻖ ﻗﺎﺩﺭﯼ ﻧﮯ ﻓﺎﻗﯽ ﻭﺯﯾﺮ ﺳﺎﺋﻨﺲ ﻭ ﭨﯿﮑﻨﺎﻟﻮﺟﯽ ﻓﻮﺍﺩ ﭼﻮﮨﺪﺭﯼ ﮐﯽ ﺟﺎﻧﺐ ﺳﮯ ﻋﯿﺪ ﮐﯽ ﺗﺎﺭﯾﺦ ﮐﺎ ﺍﻋﻼﻥ ﮐﺮﻧﮯ ﭘﺮ ﺭﺩﻋﻤﻞ ﺩﯾﺘﮯ ﮨﻮﺋﮯ ﮐﮩﺎ ﮨﮯ ﮐﮧ ‘ﻋﯿﺪ ﮐﺎ ﺷﺮﻋﯽ ﻓﯿﺼﻠﮧ ﻣﺮﮐﺰﯼ ﺭﻭﯾﺖ ﮨﻼﻝ ﮐﻤﯿﭩﯽ ﮔﯽ’۔

فواد چوہدری کے دعوے اور نورالحق قادری کے ردعمل کے بعد پاکستانی عوام کا تجسس بڑھ گیا۔ عوام وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری اور چئیرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمن کی سوشل میڈیا پر مختلف میمز بنا کر مون میچ کا انتظار کرنے لگ گئے۔

فواد چوہدری نے ایک بچ کر 42 منٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے چاند نظر آنے کی پیشن گوئی اور ایڈوانس عید مبارک دے دی۔

فواد چوہدری کی ٹویٹ کے جواب میں وفاقی وزیر پورٹ و شپنگ علی زیدی نے فواد چوہدری کے ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے لکھا کہ ‘شاباش ایف سی! کل ملک کے بیشتر حصے میں عید منائی جائے گی۔ ہمیں ایسے تمام مسائل کو دور کرنے کے لئے ٹکنالوجی کا استعمال کرنا چاہئے’۔

تاہم دوسرے ممالک سے آج چاند کی رویت کے بارے میں کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی اور بھارت جیسے ملک نے عیدالفطر کا اعلان 25 مئی کو کردیا۔ پاکستان کے مختلف صوبوں اورعلاقوں سے چاند نظر نہ آنے کی اطلاعات موصول ہونا شروع ہوگئی تو اس کے بعد فواد چوہدری نے ایک نجی چینل پر چاند کے نظر آنے کا مشورہ دیتے ہوئے اپنے بیان پر یوٹرن لے لیا اور کہا کہ سائنس کے مطابق یہ مشورہ تھا، دنیا بھر میں کل عید ہے پاکستان واحد ملک ہوگا جو پرسوں عید منائے گا۔ تاہم ابھی ﻋﯿﺪالفطر ﮐﺎ ﺷﺮﻋﯽ ﻓﯿﺼﻠﮧ ﻣﺮﮐﺰﯼ ﺭﻭﯾﺖ ﮨﻼﻝ ﮐﻤﯿﭩﯽ پریس کانفرنس میں ﮐﺮﮮ ﮔﯽ۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں