سعودی وزیر حج کا وزیر مذہبی امور سے رابطہ، حج سے متعلق فیصلے سے آگاہ کیا

0
62

اسلام آباد: سعودی وزیر حج و عمرہ کا وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری سے ٹیلی فون پر رابطہ۔ کورونا وبا کے خطرات سے بچنے کیلئے سعودی حکومت نے غیر ملکی حجاج کی میزبانی سے معذرت کرلی۔

ترجمان مذہبی امورکے مطابق سعودی وزارت حج و عمرہ نے حج کی ادئیگی سے متعلق پریس ریلیز جاری کر دی اور ڈاکٹر صالح بن بنتن نے حج سے متعلق فیصلے سے باضابطہ طور پر آگاہ کیا ہے۔ پریس ریلیز کے متن میں اس سال صرف سعودی شہری اور اقامہ ہولڈر ہی حج ادا کریں گے۔

ترجمان نے مذید کہا کہ وزارت مذہبی امور نے نئی صورتحال کے تحت ہنگامی اجلاس بلا لیا اور عازمین حج کی رقوم کی واپسی سے متعلق طریقہ کار وضع کیا جائے گا۔ سعودی عرب میں مقیم پاکستانی سفیر، سفارتی عملہ اور پاکستان حج ڈائریکٹریٹ امسال حج میں  پاکستان کی نمائندگی کرینگے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں