سندھ ہائی کورٹ نے سپریم کورٹ کے فیصلے تک پاکستان اسٹیل ملازمین کی سماعت موخر کردی

0
176

کراچی: سندھ ہائی کورٹ میں پاکستان اسٹیل ملز کی نج کاری اور ملازمین کو فارغ کرنے کے فیصلے کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی، جس کے دوران اٹارنی جنرل پاکستان نے تحریری جواب جمع کروا دیا۔

اٹارنی جنرل پاکستان نے اپنے جواب میں کہا ہے کہ پاکستان اسٹیل سے متعلق کیس سپریم کورٹ میں زیرِ سماعت ہے، اس لیے سندھ ہائی کورٹ یہ کیس نہیں سن سکتی۔

سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس عمر سیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اٹارنی جنرل کے واضح جواب کے بعد اس کیس کو نہیں سن سکتے۔ انہوں نے کہا کہ درخوست گزار چاہیں تو سندھ ہائیکورٹ کے اس فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کریں۔

اس موقع پر اسٹیل ملز ملازمین کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ سپریم کورٹ آف پاکستان میں پاکستان اسٹیل کی نج کاری نہیں ملازمین کی ترقی سے متعلق کیس زیرِ سماعت ہے۔

عدالت میں اسٹیل ملز ملازمین نے عدالتِ عالیہ سے استدعا کی کہ یہ 9 ہزار ملازمین کے مستقبل کا سوال ہے۔ جس پر بد نظمی پیدا ہوگئی جس پر جسٹس عمر سیال نے عدالت میں بد نظمی کے موقع پر کہا کہ یہ آپ لوگوں کی سی بی اے نہیں ہے، اس طرح بات کروگے تو جیل جاؤگے۔

عدالتِ عالیہ نے سماعت کے آخر میں اظہارِ ناراضی کرتے ہوئے اسٹیل ملز ملازمین کو کمرۂ عدالت سے باہر نکال دیا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں