سپریم کورٹ کے احکامات پر تجاوزات کے خلاف آپریشن کا نواں روز

0
102

کراچی: سپریم کورٹ کے احکامات پر الہ دین پارک میں تجاوزات کے خلاف آپریشن نواے روز بھی جاری ہے۔ بلدیہ عظمی کراچی کا محکمہ انسداد تجاوزات روزانہ کی بنیاد پر کاروائی کررہا ہے۔ بلدیہ عظمی کراچی کے سنئیر ڈائريکٹر بشیر صدیقی آپریشن کی قیادت کررہے ہیں۔

سینئر ڈائریکٹر بشیر صدیقی نے آپریشن کے موقع پر کہا کہ مشینری کے ذریعے شاپنگ مال اور پولین کلب کو مسمار کیا جارہا ہے۔ بلدیہ عظمی کراچی کے محکمہ انسداد تجاوزات کو ضلعی انتظامیہ، رینجرز ڈسٹرکٹ پولیس، اینٹی اینکروچمنٹ پولیس اور دیگر اداروں کی معاونت حاصل ہے۔ نو روز قبل الہ دین پارک میں قائم شاپنگ مال، پولین اینڈ کلب اور فوڈ کمپلیکس کی مسماری کا آغاز کیا گیا تھا۔ شاپنگ مال کی 120 سے زائد دکانوں کو مسمار کردیا گیا ہے۔ شاپنگ مال میں قائم مزید دکانوں کو مسمار کیا جارہا ہے۔ پویلین اینڈ کلب کا مرکزی گیٹ سیکورٹی چوکی دیواریں اور فوڈ کمپلیکس کی 10 دکانوں کو مسمار کردیا گیا ہے۔ پویلین کلب کی مرکزی عمارت اور مختلف قسم کے ہٹ بھی مسمار کئے جارہے ہیں۔ بغیر قانونی تعمیرات کی مکمل مسماری میں کئی ہفتے لگ سکتے ہیں۔

انہوں نے مذید بتایا کہ کے ڈی اے آفیسرز کلب کشمیر روڈ پر تجاوزات کے خلاف آپریشن مکمل کرلیا جبکہکلب میں قائم شادی ہال، کچن، پلے لینڈ، کیٹرینگ کے 5 گودام اور 2 عمارتیں مسمار کر دی گئی ہیں۔ کے ڈی اے آفیسرز کلب کی 2 عمارتوں کا ملبہ اٹھایا جارہا ہے۔ فیڈرل بی ایریا ایس ٹی پلاٹ 14 بلاک 15 میں پارک کا پلاٹ پر بھی تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری ہے۔ ایس ٹی 14 پر باقی رہ جانے والے مکانات کو خالی کرنے کا نوٹسز جاری کئے گئے۔ اس سے قبل 6 دکانیں، 8 گودام، 8 کچے پکے کمرے مسمار کئے جاچکے ہیں۔ گجر نالہ اور اورنگی نالہ کی بحالی کا آپریشن بھی جاری ہے۔ گجر نالے میں اور اورنگی نالے پر بیک وقت تین تین مقامات پر تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری ہے۔ سپریم کورٹ کے احکامات پر تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری ہے۔ تمام آپریشنز کی روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ مرتب کی جارہی ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں