جوہر ٹاؤن کے علاقے میں دھماکہ کا واقعہ، 2 افراد ہلاک 14 زخمی

0
18

 
لاہور: ‏لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں دھماکا، 2 افراد جاں بحق، 14 زخمی، دھماکے میں کئی گاڑیاں، موٹر سائیکلیں اور رکشہ تباہ، دھماکے سے قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے، پولیس اور ریسکیو ٹیمیں دھماکے کی جگہ پہنچ گئیں، امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

 دوسری جانب پنجاب سردار عثمان بزدار نے جوہر ٹاون میں دھماکے کے واقعہ کانوٹس لیا ہے اور انسپکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ طلب کرلی جبکہ۔واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیا۔

عثمان بزدار نے کہا کہ دھماکے کے ذمہ داروں کو فی الفور قانون کی گرفت میں لایا جائے اور زخمی افراد کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔ وزیراعلی عثمان بزدار نے جناح ہسپتال اور دیگر ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کرنے کی ہدایت کی۔

عثمان بزدار نے کہا کہ زخمیوں کے علاج معالجے کے لئے تمام ممکنہ اقدامات کئے جائیں۔ وزیراعلی عثمان بزدار کی ریسکیو 1122 اور امدادی سرگرمیوں سے متعلقہ اداروں کو امدادی سرگرمیوں تیز کرنے کی ہدایت کی۔ وزیراعلی عثمان بزدار کی ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی کو موقع پر پہنچے کی ہدایت کی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں