فلم ‘زندگی تماشا’ کو سینمائوں کی اجازت دینے کا فیصلہ

0
170

اسلام آباد: وزارت اطلاعات و نشریات کا ملک کے معروف فلمساز اور اداکار سرمد کھوسٹ کی فلم ’زندگی تماشا‘ کو ملک بھر کے سنیماؤں میں نمائش کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

ملک کی انتہا پسند جماعتوں کی طرف سے فلم کی عکس بندی پر پابندی عائد کرنے کا کہا گیا تھا، فلم سنسر بورڈ اسلام آباد نے فلم کی نمائش روک دی تھی، اس بارے میں سرمد کھوسٹ نے سینسر بورڈ کو تحریر ی طو رپر آگاہ کیا تھا کہ ان کی آنے والی فلم ’زندگی تماشا‘ کو نمائش کی منظوری دیے جانے کے باوجود ملک میں اس کی ریلیز روکنے کی کوششیں کی جا رہی ہے۔

سرمد کھوسٹ نے کہا کہ  فلم کو پاکستان بھر میں نمائش کے لیے پیش کرنے کے خلاف ایک مذہبی جماعت کی جانب سے مظاہروں کی کال بھی دی تھی، فلم میں کچھ بھی توہین آمیز یا بدنیتی پر مبنی نہیں ہے، میں نے فلم کو دوبارہ جائزے کے لیے سینسر بورڈ کو پیش کیا اور ایک مرتبہ پھر صرف شکایت گزاروں کو خوش کرنے کے لیے معمولی سی تبدیلی کے ساتھ فلم دوبارہ نمائش کے لیے منظور کر دی گئی۔

فلمساز نے کہا کہ پہلے یہ فلم ملک کے تینوں سینسر بورڈز سے پاس کروائی اور بعد میں صرف ڈھائی منٹ کے ٹریلر کو دیکھ کر کچھ لوگوں نے مفروضوں کی بنیاد پر اس کے خلاف شکایت درج کروائی، یہ فلم کسی فرقے یا مسلک کے بارے میں نہیں ہے اور اس فلم کا مرکزی موضوع صرف عدم برداشت ہے۔

فلم سنسر بورڈ کے حکام کا کہنا ہے کہ فلم میں موجود کچھ حصوں کو سنسر کرکے فلم سے کاٹ دیا گیا ہے اور جلد اس فلم کو نمائش کے لئے پیش کردیا جائے گا،اس فلم کو نیا سنسر سرٹیفکیٹ جاری کیا جائے گا ۔

این سی او سی کی جانب سے سنیما ہالز 30 جون سے عوام کی تفریح کے لئے کھول دیے جائیں گے۔ جس کے بعد لوگ اپنی فیملی کے ساتھ ایس او پیز پر عمل درآمد کرتے ہوئے تفریح کے لیے سینماؤں کا رخ کر سکیں گے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں