کراچی پولیس چیف کا ویسٹ زون کا دورہ

0
74

کراچی: ترجمان کراچی پولیس کے مطابق کراچی پولیس چیف عمران یعقوب منہاس نے پولیس کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے ویسٹ زون کا دورہ کیا۔ ایڈیشنل آئی جی کراچی کی ڈی آئی جی ویسٹ آفس میں آمد اور ویسٹ زون میں امن و امان سمیت منشیات کی روک تھام کے حوالے سے کئے جانے والے اقدامات پر ڈی آئی جی ویسٹ نے بریفنگ دی۔

ڈسٹرکٹ ایس ایس پیز سینٹرل اور ویسٹ نے جرائم پر قابو پانے اور منشیات کیخلاف مہم میں پولیس کی کارکردگی پر مکمل بریفننگ دی۔

کرپشن میں ملوث ایس ایچ او اور عملے کے خلاف مضبوط کیس درج نہ کرنے پر کراچی پولیس چیف نے اظہار برہمی کرتے ہوئے منشیات فروشوں سے رشوت طلب کرنے پر ایس ایچ نیو کراچی صنعتی ایریا سمیت پانچ اہلکاروں کیخلاف درج کیے جانے والے مقدمے کے نقائص پر ایس ایس پی سینٹرل کو معاملے کی ڈپارٹمینٹل فارمل انکوائری کرانے کی ہدایت جاری۔

محکمہ جاتی کارروائی میں منشیات فروشوں سے رشوت طلبی میں ملوث پولیس اہلکاروں کے خلاف سخت اقدامات کا حکم دیا اور ڈی آئی جی ویسٹ کو از خود کرپشن میں ملوث اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی نگرانی کرنے کی ہدایت کی۔ منشیات فروشوں کے خلاف بھی کارروائیوں میں پولیس کی حکمت عملی کو نئے سرے سے ترتیب دیکر بھرپور ایکشن کی ہدایت کی۔

کراچی میں منشیات کی ترسیل کے راستے مسدود کئے جائیں اور اس گھناؤنے کاروبار میں ملوث مرکزی کرداروں کے چہرے بے نقاب کر کے کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔ ضلعی ایس ایس پیز اور ایس انویسٹیگیشنز کو مشترکہ تعاون سے مفرور اور اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کیلئے مربوط پلان بنا کر گرفتار کرنے کے احکامات جاری کیے۔

کراچی پولیس ترجیحی بنیادوں پر منشیات کے خاتمے کیلئے سنجیدہ اقدامات سمیت عوام کے جان و مال کے تحفظ کو بھی یقینی بنانے کیلئے کوشاں ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں