سندھ حکومت کے سندھ دشمن اور تعلیم دشمن فیصلے قبول نہیں، حلیم عادل شیخ

0
77

کراچی: اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ بیان میں اسکولوں کی بندش پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ لگتا ہے کورونا نے سندھ میں پیپلزپارٹی میں شمولیت کرلی ہے اور کورونا پی پی کے مخالفین، اسکولوں میں ہی دورے کررہا ہے۔ وزیرتعلیم سندھ وزیراعلیٰ مافیا کے سامنے بے بس ہیں اور جیالوں کی منظم مافیا سندھ کی تعلیم پر تالے لگانا چاہتی ہے۔ پرچی پر آئے قائدین سندھ کے بچوں کو جہالت میں دھکیل رہے ہیں اور سابق وزیرتعلیم نے کل سیاسی طلباء کو بلاکر نشست لگائی۔

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے جلسوں اور میٹنگز میں کورونا نہیں آتا اور کورونا کی آڑ میں صوبائی حکومت سندھ سے تعلیم کا خاتمہ چاہتی ہے۔ اگر نوجوان پڑھ گئے تو وہ بھٹو کا چورن نہیں بیچیں گے اور معیشت کے بعد اب تعلیم پیپلزپارٹی کی تیر کے نشانے پر ہے۔ سندھ حکومت کے سندھ دشمن اور تعلیم دشمن فیصلے قبول نہیں اور سندھ حکومت نے اپنا قبلہ درست نہیں کیا تو سخت عوامی و سیاسی رد عمل سامنے آئے گا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں