ایشین مکسڈ مارشل آرٹس چیمپیئن شپ کرغستان میں منعقد ہوگی

0
116

کراچی: پاکستان مکسڈ مارشل آرٹس کے کھلاڑی پہلی بار ایشین چیمپیئن میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔  کرغستان میں 24 تا 28 اگست کو ایشین ایم ایم اے چیمپیئن شپ کا انعقاد ہونے جا رہا ہےجس میں ایشیائی ممالک کے ٹاپ کھلاڑی اس ایونٹ میں شریک ہوں گے۔

پاکستان کے مختلف شہروں سے تعلق رکھنے والے مکسڈ مارشل آرٹس بہترین کھلاڑی جن میں اللہ گل آفریدی کے پی کے، لیاقت علی بلوچستان، عاصیم خان، شایان آمین اور شہازیب خان سندھ سے ایشین ایم ایم اے چیمپیئن میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے اور شارق علی ٹیم منیجروکوچ کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔

پاکستان مکسڈ مارشل آرٹس فیڈریشین کے صدر ذوالفقار علی نےایشین چیمپئن شپ میں شرکت اور روانگی کے لیے الوداعی اعزازیہ دیا جس میں سینئر کھلاڑیوں و کوچز نے شرکت کی اور اُمید ظاہر کی کہ ہمارے کھلاڑی ملک و قوم کا نام روشن کرنے میں کامیاب ہونگے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں