سنئیر صحافی وارث رضا کو حراست میں لئے جانے کے خلاف کراچی یونین آف جرنلسٹس کا احتجاجی مظاہرہ

0
44

کراچی: سپریم کورٹ کراچی رجسٹری کے سامنے سنئیر صحافی وارث رضا کو حراست میں لے کر نا معلوم مقام پر منتقل کرنے کے خلاف کراچی یونین آف جرنلسٹس نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ احتجاجی مظاہرے میں حراست میں لئے جانے والے صحافی وارث رضا نے بھی شرکت کی۔

سنئیر صحافی وارث رضا کو حراست میں لینے والوں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے چیف جسٹس آف پاکستان سے صحافی کو حراست میں لینے  پر سوموٹو نوٹس لینے کی اپیل کی۔ عدل کے ایوان میں بیٹھے منصفوں سے وارث رضا کے لئے انصاف کی اپیل کی۔

چیف آف پاکستان سے صحافیوں اور صحافت پر مسلسل ہونے والے مسلسل حملوں کو روکنے کی اپیل کی اور گذشتہ روز سنئیر صحافی وارث رضا کو صحافی تنظیموں کے احتجاج کے بعد رہا کردیا گیا تھا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں