وزیر اعلیٰ سندھ کے گاؤں میں معصوم بچے سے اجتماعی زیادتی کا واقعہ، حلیم عادل شیخ نے وڈیو ٹویٹ کردی

0
88

کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ کے گاؤں میں معصوم بچے سے اجتماعی زیادتی کا واقعہ پر پولیس ملزمان کو بچانے کے لیے روایتی غلامی میں مصروف ہے۔ ملزمان کو وزیراعلیٰ ہاؤس سے آشيرواد حاصل ہے۔

اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے بچے کی والدہ کے ہمراہ وڈیو ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ تین روز قبل اس معصوم بچے کو درندوں کی جانب سے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔ تشویشناک حالت میں ماں کی گود میں تڑپتا بچہ انصاف کا منتظر ہے اور ان درندوں کو بھی بچانے کے لیے سندھ حکومت خود میدان میں ہے۔ پولیس حسب معمول غلامی میں مصروف ہے اور متاثرہ خاندان کو انصاف دلائیں گے۔ چیف جسٹس سے واقعے پر نوٹس کی اپیل کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں