نواز شریف کے نام سے ویکسینیشن کی فیک انٹری کا معاملہ، ایف آئی اے کا نوٹس

0
72

لاہور: سابق وزیراعظم نواز شریف کی ویکسی نیشن کا جعلی اندراج کردیا گیا تھا جس پر ایف آئی اے لاہور نے نوٹس لے لیا۔

محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق نواز شریف کے شناختی کارڈ پر ویکسین کا جعلی اندراج ہوا اور نواز شریف کے شناختی کارڈ پر گزشتہ روز ویکسی نیشن کا اندراج کیا گیا تھا۔ سابق وزیراعظم کے شناختی کارڈ پر جعلی اندراج نادرا کے پورٹل پر اپ لوڈ بھی ہوگیا تھا اور نواز شریف کے شناختی کارڈ کا اندراج لاہور کے کوٹ خواجہ سعید ویکسی نیشن سینٹر میں ہوا۔ نواز شریف کے شناختی کارڈ پر ویکسین کا اندراج ہوا۔

ترجمان محکمہ صحت پنجاب کا کہنا ہے کہ ‏نوازشریف کی ویکسی نیشن معاملے کی چھان بین کر رہے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں