پنجاب میں انٹرنیٹ سروس بند

0
219

لاہور: کالعدم تنظیم کے احتجاج پیش نظر پنجاب کے کئی شہروں میں انٹرنیٹ سروس بند کردی گئی ہے۔

صوبائی محکمہ داخلہ کے مطابق ریلی جس ضلع سے گزرے گی وہاں انٹرنیٹ سروس معطل کی جائے گی۔ کالعدم تنظیم کے احتجاج کے باعث پنجاب کے کئی شہروں میں انٹرنیٹ سروس معطل کردی گئی۔

صوبائی محکمہ داخلہ کے مطابق شیخوپورہ، گوجرنوالہ اور گجرات میں انٹرنیٹ سروس تاحکم ثانی معطل رہے گی۔۔اس کے علاوہ کالا شاہ کاکو، مرید کے،کامونکی، گوجرانوالہ، وزیر آباد اور گجرات میں بھی انٹرنیٹ سروس کو بند کردیا گیا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں