صحافت کا کھلواڑ

0
55

تحریر: سید منور عالم

جیو آج کل جو کچھ کر رہا ہے وہ انتہائی خوفناک ہے۔ انٹرٹینمنت کو بھی عمران خان کے خلاف استعمال کیا جارہا ہے۔ انٹرٹینمنت کے ہائی ریٹنگ پروگرام میں سلیم صافی کو بلا کر پورے پروگرام میں عمران خان کے خلاف مہم چلائی جارہی ہے۔ سلیم صافی اس پروگرام میں جنرل قمر جاوید باجوہ کی ملاقات میں ہونے والی گفتگو کے انکشافات کررہے ہیں۔ وہ بتا رہے ہیں کہ سال 2018 میں انہیں بلاکر جنرل باجوہ نے عمران خان کی بہت تعریف کی اور الیکشن میں کامیابی کی نوید سنائی، 4 سال تک سلیم صافی جیسا صحافی چپ رہے اور اب بول اٹھے، پورا انٹرٹینمنت پروگرام عمران خان کے خلاف اور الزامات سے بھرپور رہا۔

جیو گروپ جس طرح صحافیوں کو میر شکیل الرحمان کی ہونے والی گرفتاری کے بدلے اور انتقام کے لئے استعمال کررہا ہے اس گروپ کا مستقبل انتہائی خوفناک نظر آرہا ہے کیونکہ جس حد پر جاکر جیو گروپ انتقامی پروگرام کررہا ہے وہ ہزاروں لوگوں کی بیروزگاری پر ختم ہوگا۔ میر شکیل اور ابراہیم کو کچھ نہیں ہوگا مگر ہزاروں غریب ملازمین بیروزگار ہوجائیں گے۔ ہم تمام صحافی سڑکوں پر ہوں گے۔ جلوس نکالے جائیں گے کہ آذادی صحافت پر حملہ ہوگیا، کالا ربن پھر آجائے گا۔ سلیم صافی نے تو اتنا کما لیا ہے کہ وہ زندہ رہیگا یا یا ملک سے بھاگ جائے گا۔ حامد میر اور دیگر اینکرز کا بھی مسئلہ نہیں مگر ہزاروں ورکر پریشانی میں مبتلا ہوجائیں گے۔ لیکن ہم صحافیوں کو سوچنا ہوگا کہ یہ چند اینکرز کس طرح سرمایہ دار مالکان کی شہوت کو پورا کرنے کے لئے دن رات الزامات کی صحافت کررہے ہیں جس کی کوئی حد نہیں۔

آنے والے دور میں ایک دو نہیں کافی ارشد شریف نظر آرہے ہیں۔ ابھی اگر آواز نہ اٹھائی تو پھر صحافی تنظیمیں نہ روئیں۔ کیوں صحافی تنظیمیں اس بات پر کوئی سیمینار منعقد نہیں کررہی کہ یہ چند اینکرز کیا کر رہے ہیں۔؟ ایک سیمینار ہو اس کے بعد بھی روش نہیں بدلی گئی۔ نقصان بہت ہوگا مگر ورکرز کا۔ اب پرویز مشرف سے زیادہ سخت ردعمل آئیگا جس کو روکنے والا کوئی نہیں ہوگا یہ سب سلسلہ شاید الیکشن کے نتائج کے دن سے ہی شروع ہوجائے۔ عوام جیو پر حملے کرینگے اور کوئی روکنے والا نہیں ہوگا۔ عوام جیو اور جنگ گروپ کے فیلڈ ورکرز پر تشدد کرینگے اور اینکرز اندر بیٹھ کر واویلا کررہے ہوں گے۔ یہ سب کچھ ہوکر رہیگا اسے کوئی روکتا نظر نہیں آرہا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں