پاکستان ہندو کونسل نے عامر لیاقت سے متنازعہ ٹویٹ فوری ڈیلیٹ کرنے کا مطالبہ کردیا

0
127

کراچی: ممبر قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کی متنازع ٹویٹ، پاکستان ہندو کونسل کے سربراہ ڈاکٹر رمیش کمار نے فوری ڈیلیٹ کرنے کا مطالبہ کردیا۔

ڈاکٹر رمیش کمار نے اپنے رد عمل میں کہا کہ مذہبی اسکالر ہونے کا دعویدار سوشل میڈیا پر تضحیک آمیز مواد نشر کر رہا ہے۔ پاکستان ہندو کونسل کا بلاسفیمی ایکٹ کے تحت سخت کاروائی کا مطالبہ کرتا ہے۔

 ڈاکٹر رمیش کمار نے الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا کہ عامر لیاقت حسین فوری طور پر ہندو دھرم سے منسوب اپنی ٹویٹ ڈیلیٹ کرکے معافی مانگے۔ بصورت دیگر پاکستان ہندو کونسل ملک بھر میں احتجاج کا حق محفوظ رکھتی ہے۔ عامر لیاقت کے نفرت انگیز اقدام سے ہندو کمیونٹی اضطرابی کیفیت میں مبتلا ہے۔ عامر لیاقت آئندہ ایسی شرمناک حرکت سے باز رہنے کی یقین دہانی کرائے۔ معافی نہ مانگنے پر بلاسفیمی ایکٹ کے تحت قانونی کاروائی کی جائے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں