سندھ بھر کے تعلیمی ادارے معمول کے مطابق کھلیں رہیں گے، وزیر تعلیم سندھ

0
53
A security guard tells students that their school is closed by authorities to control possible spread of coronavirus, in Lahore, Pakistan, Saturday, March 14, 2020. For most people, the new coronavirus causes only mild or moderate symptoms. For some it can cause more severe illness. (AP Photo/K.M. Chaudary)

کراچی: صوبائی وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ سندھ بھر کے تمام تعلیمی ادارے معمول کے مطابق کھلیں رہیں گے۔ ایس او پیز کے تحت صرف 50 فیصد ہی بچوں کو بلایا جاسکے گا۔ تمام نجی اور سرکاری تعلیمی ادارے ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد کے پابند ہوں گے۔ اگر کسی بھی تعلیمی ادارے میں خدانخواستہ کرونا وائرس کا کوئی کیس سامنے آتا ہے تو اس اسکول یا کالج کو بند کیا جائے گا۔ اگر کوئی تعلیمی ادارہ ایس او پیز کی خلاف ورزی کرے گا تو نہ صرف اس کو بند کیا جائے گا بلکہ اس کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی بھی کی جائے گی۔ سندھ میں محکمہ تعلیم کی اسٹئیرنگ کمیٹی کے فیصلے اور شیڈول کے مطابق تمام امتحانات مقررہ وقت پر ہی ہوں گے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں